ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈورکیٹ کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل کے لیے وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ علی بخاری کے خلاف کتنے مقدمات ہیں؟ وزارت داخلہ، پولیس و دیگر فریقین کل تک رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے علی بخاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer