ویب ڈیسک: ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ہو گئی ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق ملک بھر میں بیس کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی،نومبر 2024 کے دوران ملک میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ رہی اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں اکتوبر کے مہینے میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے رہی اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں بیس کلو آ ٹے کے تھیلے کی قیمت 1936.81 روپے، گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ میں 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے، فیصل آباد 1724.47 روپے اور سرگودھا میں 1729.79 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ملتان میں بیس کلو آ ٹے کی تھیلے کی قیمت 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017.91 روپے، حیدرآباد 1978.14 روپے، سکھر 1769.91 روپے، لاڑکانہ 1857.27 روپے، پشاور 1868.80 روپے، بنوں 1824.03 روپے، کوئٹہ 1956.22 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1993.31 روپے ریکارڈکی گئی۔