ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں بڑا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

سٹاک ایکسچینج میں بڑا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 7 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی ہے،ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 084 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی جس کے انٹر بینک میں ڈالر 277.92 روپے سے کم ہو کر 277.85 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔