پاکستان میں ہرسال 35 ہزار افراد حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں: ایکسڈ ینٹ انویسٹیگیٹر ڈاکٹر عمر 

5 Dec, 2024 | 10:34 AM

فاران یامین:پاکستان میں ہرسال 35 ہزار افراد حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں،دہشت گردی اور طبعی اموات سے بھی زیادہ اموات ٹریفک حادثات میں ہورہی ہیں،کورونا کے دو سالوں میں 28612 جبکہ ٹریفک حادثات میں 70 ہزار افراد جاں بحق ہوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹولرنس پالیسی سے حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

بڑھتی آبادی کےساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں اضافے، انکی وجوہات اور سدباب سے آگاہی کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں روڈ سیفٹی پر سیمینار ہوا، سمینار میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر،ایکسڈنٹ انویسٹی گیٹر ڈاکٹر عمر مصود قریشی کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ ایس پی منیر ہاشمی،سرکل افسران اور تمام ایم فل،پی ایچ ڈی ہولڈر وارڈنز بھی موجود تھے۔

 سمینار میں ایکسڈ ینٹ انویسٹیگیٹر ڈاکٹر عمر نے حادثات، ان کی وجوہات اور سدباب بارے مفصل بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہرسال 35 ہزار افراد حادثات میں جاں بحق ہوتے ہیں،دہشت گردی اور طبعی اموات سے بھی زیادہ اموات ٹریفک حادثات میں ہورہی ہیں، ڈاکٹر عمر قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کے دو سالوں میں 28612 جبکہ ٹریفک حادثات میں 70 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔

 سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور عمارہ کا کہنا تھا کہ حادثات میں اموات کی شرح دیگر تمام وجوہات سے زیادہ ہے، عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ 80 سے 90 فیصد حادثات ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی سے رونما ہوتے ہیں،سال 2023 میں 392 جبکہ رواں سال 288 افراد حادثات کی نظر ہوئے،رواں سال ہیلمٹ، ون وے اور لین لائن پر سختی سے 104 قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیروٹولرنس پالیسی سے حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

 عمارہ اطہر نے مزید واضح کیا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ سڑکوں پر ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں،سڑک وہ جگہ ہے جہاں انسان کو دوبارہ سیکھنےکا موقع نہیں ملتا،سڑک پر ہماری چھوٹی سے چھوٹی غلطی بڑے سانحے کو جنم دے سکتی ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے ایکسڈینٹ اینالسز یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا،یونٹ کے قیام کا مقصد ٹریفک حادثات اور ان کی وجوہات کا پتہ لگانا ہوگا،ایکسڈینٹ اینالسز یونٹ کا مقصد مستبقل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کو بھی یقین بنانا ہوگا، عمارہ اطہر کا کہن تھا کہ ایکسڈنٹ اینالسز یونٹ مہلک حادثات میں انوسٹیگیشن آفیسر کی معاونت کرے گا۔

 
 
 

مزیدخبریں