مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے خوشخبری، چکن مزید سستا ہوگیا

5 Dec, 2024 | 10:20 AM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں آج مزید 15 روپے کی کمی ہو گئی ہے، اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ بھی 10روپے کمی کے بعد 274 روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 4دن میں مرغی کا گوشت 60 روپے کلو سستا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

مزیدخبریں