ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم:  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے تاہم  پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح / رات کے اوقات میں دُھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔

شہر  لاہور کا موسم سرد ،فضا میں خنکی برقرار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر  کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت 23ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق  آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔شہر  لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح کم نہ ہو سکی، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 229ریکارڈ لہ گئی ہے جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا پہلا نمبر ہے۔ امریکی قونصلیٹ 292،ویلنشیا ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 252ریکارڈ، غازی روڈ انٹرچینج پر فضائی آلودگی کی شرح 250ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبر پختو نخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے البتہ صبح /رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور،حافظ آباد،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات،جہلم، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ،رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع کی گئی ہے،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ،جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔