فاران یامین: چوہنگ میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم نیاز عرف نیازی جٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 6 روز قبل تھانہ چوہنگ کی حدود میں پیش آیا تھا جس دوران 12 سالہ وقاص کو کندھے پر گولی لگی تھی۔
مقدمہ جاں بحق بچے کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری کر دیے ہیں۔
ایس ایچ او چوہنگ کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔