سٹی42: سراروغہ، جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی احمد علی شہید ہو گئے۔
چھبیس سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔
اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نےعلاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن شروع کر دیا۔آئی ایس پی آر نے سپاہی احمد علی کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے لئے پرعزم ہیں۔