ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتی اداروں کی ہڑتال کے روز بھی گیس معمول کے مطابق استعمال ہوئی، گیس بحران کی اندرونی کہانی

Karachi Gas crisis, Industries agitation on gas tariff, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: کل پیر کے روز کراچی اور بلوچستان کے علاقوں حب اور لسبیلہ میں صنعتکاروں کی جانب سے  گیس کی قیمتوں مین اضافہ کے کلاف ہڑتال کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن گیس فراہم کرنے والے ادارہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج انکشاف کیا ہے کہ کل پیر کے روز  احتجاج کے باوجود  کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق  تمام صنعتیں گیس استعمال کر رہی تھیں۔ 

صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی  کے متعلق  اندرونی کہانی  سامنے  آ گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی کا دعویٰ جھوٹ نکلا،  گذشتہ ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کی صنعتوں کو گیس فراہمی میں کمی نہیں ہوئی ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے  کہ دونوں صوبوں میں موجود تمام صنعتوں کو گیس کی اوسط فراہمی جاری ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ صنعتکاروں کے رہنما سستی گیس کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ صنعتکار 10 ڈالر  میں پڑنے والی گیس 4 ڈالر میں مانگ رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی طے کردہ شرائط کے تحت گیس پر سبسڈی نہیں دی جا سکتی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کل ہڑتال کے دوران صوبہ سندھ اور بلوچستان میں صنعتیں بند ہونے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ہے ۔ دونوں صوبوں میں صنعتوں کا پہیہ چل رہا ہے۔

حکومت صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے ۔صنعتکاروں کو بہتر کاروباری ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔