اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ؛  پاکستان انڈر 19 ٹیم کل دبئی روانہ ہوگی

5 Dec, 2023 | 09:44 PM

وسیم احمد : پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم  سعد بیگ کی قیادت میں ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے بدھ کے روز کراچی سے دبئی روانہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہوگا۔ سیمی فائنلز تک تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونگے۔انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔پاکستان انڈر19  ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کے خلاف اس کا میچ 10 دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں