ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ کی پر اسرار موت

میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ کی پر اسرار موت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقار حسین: خیرپور میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ سنیہا جوتی کیسوانی کی پراسرار موت ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق طالبہ کی لاش کو کالج انتظامیہ نے سول اسپتال خیرپور منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے طالبہ کی موت کی تصدیق کردی۔

سنیہا جوتی خیرپور میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ تھی۔ کالج انتطامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ ڈھرکی کی رہائشی تھی اور کالج کے گرلز ہاسٹل میں رہتی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کی موت کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں۔