دُرِ نایاب: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے زندہ دلان لاہور کو ایک اور تحفہ دے دیا۔ ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور مکمل کروا کر آج اس کو پبلک کے لئے کھلوا دیا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے منگل کی شام شاہراہ نظریہ پاکستان سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کیا۔ ساڑھے 6 کلو میٹر طویل شاہراہ نظریہ پاکستان کے سگنل فری کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔
افتتاح کے موقع پر محسن نقوی نے بتایا کہ 7 یو ٹرنز بنا کر شاہراہ نظریہ پاکستان کو سگنل فری کوریڈور بنایا گیا ہے۔یہ شہر کی انتہائی مصروف شاہراہ ہے، جہاں ٹریفک کا دیرینہ مسلہ تھا۔ 6.5 کلومیٹر طویل کوریڈور کو قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ نظریہ پاکستان روڈ پر 2 یوٹرن پہلے بنے تھے۔ 5 نئے پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنا کر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ اسمنصوبے کی تعمیر کے دوران ایک بھی درخت نہیں کاٹا گیا۔ کینال روڈ سے کالج روڈ ، امیر چوک تک نظریہ پاکستان روڈ کو سگنل فری کوریڈور بنا دیا گیا ہے۔ اسی منصوبے کے تحت شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنایا گیا تھا۔ شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مستفید ہونگی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ واپڈا ٹاون، کینال بنک روڈ، پی سی ایس آئی ار،جوہر ٹاون ، پی آئی اے سوسائٹی ،ابدالین سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی اس سگنل فری کوریڈور سے مستفید ہو سکیں گے۔
صوبائی وزراء عامر میر،اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس کوریڈور کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کے خصوصی کوشش سے لاہور کا سب سے طویل فلائی گزشتہ ہفتہ ٹریفک کے لئے کھولا گیا ہے۔ مولانا محمد علی جوہر کے نام سے منسوب یہ فلائی اوور اکبر چوک پر واقعی ہے۔ کالج روڈ اور پیکو روڈ کے سنگم پر واقع اکبر چوک پر 1.1 کلو میٹر کے 2 فلائی اوورز اور 10 پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے ہیں ،لاہور میں عام ٹریفک کے لیے بننے والے یہ سب سے طویل فلائی اوورز ہیں، اس مفید منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بن گیا ہے۔