ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے دیس پنجاب دی پلس کینیڈا، یوکے توں ودھ اے؛ سکھ مہمانوں کی آئی جی سے ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: بابا گرو نانک جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنے والی مہمان سکھ فیملی کے ارکان کی سنٹرل پولیس آفس جا کر آئی جی ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور چند روز میں روڈ رابری کے ملزموں کو گرفتار کر کے اپنا لوٹا گیا سامان برآمد کر دینے اور ملزموں کو ہتھکڑیاں لگا دینے کے کارنامے پر پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

بھارت کی ریاست ہریانہ کے شہر  کورو کھشیتر سے یاتراؤں کے لئے آئے ہوئے سکھ مہمان سردار کنول جیت سنگھ نے اپنے تمام اہل خانہ کے ہمراہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور س اور پنجاب پولیس کے ڈکیتی کا سراغ لگانے والے اہلکاروں کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔ اس گھرانے کے ارکان کو لاہور میں 29 نومبر کو غیر ملکی لٹیروں کے ایک گروہ نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے سڑک پر لوٹ لیا تھا۔ لٹیروں کے اس گروہ نے پلاننگ کے تحت پنجاب پولیس کی وردیاں پہن کر یہ واردات کی تھی۔ پنجاب پولیس نے اس واردات کو اپنی عزت کا مسئلہ سمجھ کر کام کیا اور اکیس سو سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کنگھال کر، دن رات محنت کر کے، لاتعداد چھاپے مار کر آخر مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

میرے دیس پنجاب دی پولیس یو ایس اے ، کینیڈا تے یوکے توں وی نمبر ون اے
آئی جی اور پولیس اہلکاروں سےملاقات کرنے والی سکھ فیملی میں سردار کنول جیت سنگھ، سردار جرنیل سنگھ، بی بی رویندر کور اور سردار ہرپال سنگھ شامل تھے،سردار کنول جیت سنگھ نے فوری رسپانس، ریکارڈ وقت میں ملزمان کی گرفتاری کرنےپر پنجاب پولیس کو بہترین پولیس فورس قرار دیا۔ سردار کنول جیت سنگھ نے کہا، "آئی جی صاحب تہاڈی ٹیم کمال اے،" ڈاکٹر عثمان انور سمیت پوری پنجاب پولیس نے سانوں بھراواں والا پیار دتا، " سردار کنول جیت سنگھ نے کہا، "میرے دیس پنجاب دی پولیس یو ایس اے ، کینیڈا تے یوکے توں وی نمبر ون اے،"سردار کنول جیت سنگھ۔۔سردار کنول جیت سنگھ نے فرط جذبات میں آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی ٹیموں کو سلیوٹ کیا،ہمیں آپ کے اظہار تشکر کے آنسو اور پیار ہمیشہ یاد رہے گا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کاکہنا تھا کہ سکھ بھائیوں کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پنجاب پولیس پر بھرپور اعتماد کرنے پر شکر گذار ہیں۔ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرنے میں سی سی پی او ، ڈی آئی جیز سے لے کر کانسٹیبل تک تمام ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔نوسربازی کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 1300 کیمروں کی فارورڈ اور بیک ٹریکنگ کی گئی۔سکھ کمیونٹی سے واردات کرنے والے نوسر باز گینگ کو ٹریس کرنے کے دوران ایسی وارداتوں میں ملوث مزید 07 گینگز کے ملزمان کو گرفتار کیا۔اس موقع پر سکھ اور مسلم برادری کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کیلئے کیک بھی کاٹا گیا ۔


ڈی آئی جی آپریشنز سےمہمان سکھ فیملی کی ملاقات

کورو کھشیتر ہریانہ سے آئی ہوئی مہمان سکھ فیملی کے ارکان نے منگل کے روز ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی سے بھی ان کے دفتر جا کر ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے دفتر میں مہمانوں کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

مہمان فیملی نے قلیل عرصہ میں واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتار پر ڈی آئی جی آپریشنز کا شکریہ ادا کیا۔

سکھ فیملی کے سربراہ نے ڈی آئی جی آپریشنز نے مہمان نوازی کا حق ادا کر دیا،  انہوں نے لاہور پولیس کے پروفیشنل ازم کی بھی تعریف کی۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے مہمانوں کی چائے سے تواضع کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔