حسن علی:صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت اجلاس، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت اور ہنگامی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوپر روڈ پر محکمہ لائیوسٹاک کے دفتر میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد نے اجلاس کی صدارت کی جس میں بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن میں لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ایمرجنسی کے حوالے سےجائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی کہ ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں اعلیٰ صلاحیت کے حامل پیداوار دینے والے مینڈھوں اور ہرن کے پراجیکٹ کی فراہمی کا آپشن موجود ہے، جبکہ محکمہ لائیو سٹاک بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن کیلئے 4 سے 5 مختلف منصوبے پیش کرے گا۔
موثر پالیسی کے ذریعے جی سی سی ممالک کی گوشت کی طلب میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس مقصد کیلئے کمشنر تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے۔