طلاق کی خبروں پر ابھیشیک بچن اور ایشوریہ  رائے کی پراسرار خاموشی؟کئی سوال اٹھ گئے

5 Dec, 2023 | 01:06 PM

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی کی طلاق کی خبریں گردش کرنے لگیں،کیا ابھیشیک بچن نےایشوریہ کے ساتھ طلاق کی تصدیق کر دی؟

 ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبر کئی بار میڈیا پہ آئی مگر دونوں میاں بیوی نے ہمیشہ اس خبر کو  افواہ قرار دیا لیکن اس بار دونوں میاں بیوی خاموش ہیں،گزشتہ روز بچن خاندان کی اکلوتی بہو اور سپر اسٹار ایشوریا رائے نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی 50ویں سالگرہ منائی، اداکارہ نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹا۔اداکارہ اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے خوش نظر آئیں لیکن اس تقریب میں ابھیشیک بچن سمیت پوری بچن فیملی غائب تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کئی سوال اُٹھا دیئے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کیلئے جلد عدالت سے رجوع کریں گے،اب حال ہی میں ان گردشی خبروں نے اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشیک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دکھائی دیئے۔

 معروف امریکی بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ایک صارف نے اداکار کی حالیہ مختلف تقریبات سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اداکار کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکار ہمیشہ مذکورہ انگوٹھی پہنے ہوئے نظر آتے تھے۔

  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے ان گردشی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ کچھ کے مطابق انگوٹھی نہ پہننے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

 یاد رہے کہ 2007 میں ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ 2011 میں ان کے یہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزیدخبریں