کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے

5 Dec, 2023 | 11:50 AM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)نامور کلاسیکل گلوکار حسین بخش گلو انتقال کر گئے۔
حسین بخش گلو ایک عرصہ سے بیمار تھے، پچھتر سال کی عمر میں انتقال کر گئے،حسین بخش گلو شام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

 استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرانے کے مشہور و معروف گلوکار استاد نتھو خان کے فرزند تھے۔ جو استاد بڑے غلام علی خان کے بھی استاد تھے۔  استاد حسین بخش گلو لائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر پورا عبور رکھتے تھے۔   استاد حسین بخش گلو   ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے، اور دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
 

مزیدخبریں