دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، موٹر وے سمیت اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

5 Dec, 2023 | 09:59 AM

Imran Fayyaz

 (فاران یامین، یاسر عرفات، عبدالجبار ابڑو ، شیر باز) پاکستان بھر میں شدید دھند کا راج، موٹروے سمیت اہم شاہرائیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں۔

 ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے، موٹرویز عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،شہریوں متبادل راستہ اختیارکریں، غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

 نارووال کی صورتحال 

 نارووال کرتاپور اور گردونواح میں دھند اندھا دھند ہونے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، حد نگاہ 5 میٹر سے بھی کم رہ گئی، مریدکے روڈ،  نیو لاہور روڈ ، سیالکوٹ روڈ اور اندرون شہر میں چلنے والی ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ڈرائیور حضرات کوٹریفک پولیس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئیں کہ اپنی رفتار کم رکھیں اپنی سائیڈ پر سفر کریں، ڈبل انڈیکٹر کا استعمال کریں۔

 شکار پور میں دھند میں اضافے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گردونواح کے علاقوں میں دھند کا راج قائم، حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، شکارپور سمیت دیگر علاقوں میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، اور سڑکیں ویران ہو گئیں، لوگ گھروں تک محدود رہ گئے،انڈس ہائی وے نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی، دھند کی وجہ سے شہریوں اور مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے، ٹریفک حکام نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائیٹ استعمال کرنے کی ہدایت کر دی، دھند کے باعث شہر بھر کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

 اوباڑو شہر کی صورتحال

 موٹروے پولیس کے مطابق اوباڑو شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں علاقوں میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے، شہری غیرضروری سفر سے اجتناب کریں، موٹروے M5 کو سکھر سے ملتان اور رحیم یار خان سے ظاہر پیر تک ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

 دھند کے باعث سردی میں کافی حد تک اضافہ ہوگیا اور شدید دھند کی وجہ سے متعدد علاقوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

مزیدخبریں