کے الیکٹرک نے پروٹیکٹڈ صارفین کی سلیب نہیں بدلی، بلینگ سائیکل کی پابندی کی، نیپرا رپورٹ پر کے الیکٹرک کا موقف

5 Dec, 2023 | 12:40 AM

اشرف خان: ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ کراچی الیکٹرک کی ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ پر نیپرا نے اظہار اطمینان کیا ہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا کی ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے میٹر ریڈنگ کیلئے کے الیکٹرک ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر طریقہ ہے۔ 

 ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ رپورٹ میں کےالیکٹرک کی ماہوار بلنگ نیپرا کی دی گئی مدت کے مطابق پائی گئی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بلنگ سائیکل میں کوئی لاپرواہی نہیں پائی گئی۔

 ترجمان کے مطابق کراچی کے پروٹکٹد صارفین کی بلنگ میں سلیب کا ردو بدل نہیں پایا گیا جو خوش آئند ہے رپورٹ میں اٹھائے گئے دیگر نکات کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

مزیدخبریں