دن چھوٹے ہونے سے انسانی صحت پر حیران کن اثرات

5 Dec, 2022 | 08:15 PM

ویب ڈیسک : جیسے جیسے دن چھوٹے ہونے لگتے ہیں، ویسے ویسے لوگوں کے مزاج پر منفی اثرات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اگر سرد موسم میں آپ کو اکثر اداسی، مایوسی یا ایسی ہی کیفیات کا سامنا ہوتا ہے تو ایسا صرف آپ کے ساتھ نہیں ہوتا.درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو سیزنل ایفیکٹیو ڈس آرڈر (سیڈ) کا سامنا ہوتا ہے، جس کے باعث وہ ڈپریشن اور تھکاوٹ جیسے مسائل کے شکار ہوجاتے ہیں۔

 ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسم میں تبدیلی سے مزاج پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق دن کا دورانیہ کم ہونے پر لوگوں میں کلینیکل ڈپریشن کی تشخیص ہوسکتی ہے جسے سیڈ کہا جاتا ہےمگر کچھ افراد میں اس کی شدت معتدل ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ سستی محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو زیادہ بھوک لگ سکتی ہے، جبکہ ایسی غذاؤں کی خواہش بڑھ جاتی ہے جن سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افراد کو اپنے مشاغل میں زیادہ لطف محسوس نہیں ہوتا جبکہ زندگی میں عزم کم محسوس ہونے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈپریشن کی ایک قسم ہے جس کا سامنا قدرتی موسم کی وجہ سے ہوتا ہے، اس کا آغاز ہر سال خزاں اور سرما میں ہوتا ہے جبکہ بہار اور گرمیوں میں لوگ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سورج کی روشنی ہمارےجسم کے لیے کسی ریگولیٹر کی طرح کام کرکے جسمانی گھڑی کو سگنل فراہم کرتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ نیند اور بیداری کے ایک شیڈول کو اپنانا بھی اہم ہے جس سے بھی ڈپریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مزیدخبریں