ٹیسٹ میچ،انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

5 Dec, 2022 | 06:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)راولپنڈی ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی پاکستان میں 22 سال بعد ٹیسٹ میچ میں یہ پہلی کامیابی ہے۔

 اس سے قبل انگلینڈ نے دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کا 343 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 268 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزیدخبریں