کلمہ چوک انڈر پاس کو بند کرنے کا فیصلہ

5 Dec, 2022 | 05:11 PM

سٹی42: سی بی ڈی مین بلیوارڈ منصوبے کے تعمیراتی کام میں پیشرفت، دس دسمبر سے برکت مارکیٹ سے لبرٹی کی جانب جانیوالے کلمہ چوک انڈر پاس کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
انڈر پاس کی بیرل کو بند کرکے سی بی ڈی اورعلی زیب روڈ کی جانب بیرل کھودی جائے گی۔ سی بی ڈی میں داخلے کے لیے ایک بیرل سے ٹریفک اندر جائے گی۔ کلمہ چوک سے فردوس مارکیٹ جانے والی ٹریفک کو علیحدہ بیرل دی جائے گی۔

ٹریفک متبادل پلان کے مطابق برکت مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کلمہ چوک میں پارک کے سامنے سے گزرے گی،لبرٹی سے برکت مارکیٹ جانے والی ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ریاض حسین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو دوران تعمیر مشکلات سے بچانے کے لئے بہتر پلان مرتب کررہے ہیں۔

مزیدخبریں