ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی نے کروڑوں روپے مانگ لیے

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی نے کروڑوں روپے مانگ لیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر خراب ہوگیا۔ محکمہ ایس ایبڈ جی اے ڈی نے وزیراعلی کے ہیلی کاپٹر کو مرمت کرانے کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے مانگ لئے۔

 ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سمری محکنہ خزانہ کو موصول ہو گئی۔ محکمہ خزانہ نے وزیر اعلی کے ہیلی کاپٹر کو مرمتی کی سمری پر ورکنگ شروع کر دی۔ واضح رہے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی گجرات پر نوازاشات جاری ہیں۔ اس سے قبل گجرات کی نئی دو تحصیلوں میں 600 سے زائد نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔

  کئی تحصیلوں کیلئے 90 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی، وزیر اعلی پنجاب نے تحصیل جلال پور جٹاں اور کونجاں کے لیے بھی فنڈ کی منظوری دی۔ وزیر اعلی نے نئی تحصیلوں میں ہیڈ کوارٹر کیلئے اسکیم بجٹ کا حصہ بنانے کی ہدایات بھی کیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر