پرویز الٰہی کے بیان پر عثمان بزدار کااہم ردعمل آگیا

5 Dec, 2022 | 11:04 AM

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق بیان پر عثمان بزدار  جواب دینے سے گریزاں ۔

تفصیلات کے مطابق  عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی کہتے ہیں کہ عثمان بزدار نے 4سال ضائع کیے؟، عثمان بزدار نے اس سوال  کا جواب تو نہ دیا لیکن کہا کہ عدالت میں کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتا۔

احتساب عدالت نے غیرقانونی شراب لائسنس سے متعلق کیس میں عثمان بزداری کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔دوران سماعت احتساب عدالت نے کہاکہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب ہے یا نہیں آگاہ کریں، تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ آج کی تاریخ تک عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔

جج احتساب عدالت لاہور نے کہاکہ پھر ایسے تو میں عبوری ضمانت میں تاریخیں ڈالتا رہتا ہوں،جج احتساب عدالت نے کہاکہ کلیئر ہدایات لیکر آئیں کہ اس کیس میں گرفتاری چاہئے نیب کو یا نہیں ، عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کر دی۔

مزیدخبریں