ویب ڈیسک : امریکی ڈالر کا اڑان بھرنے کا سلسلہ تاحال رکا نہیں ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر نے ایک بار پھر اڑان بھری ہے۔ انٹر بینک میں آج صبح ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 223 روپے 69 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42115 پر آ گیا ہے۔