ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ کے دنوں میں اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آتے تھے۔
ایک موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرل ، جمہوریت دوست ، متحمل مزاج اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں، عمران خان کبھی اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو داد دیتے تو کبھی خراجِ تحسین پیش کرتے تھے یہی نہیں بلکہ عمران خان ان کی فہم و فراست اور قائدانہ صلاحیتیوں کادم بھرتے نہیں تھکتے تھے۔ایک موقع پر عمران خان نے کہا تھاکہ ایک اسٹیبلشمنٹ ضیا کی تھی ، ایک مشرف کی اور ایک اسٹیبلشمنٹ جنرل باجوہ کی ہے ، جنرل باجوہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب ڈائری اٹھا کر پی ایم ہاؤس سے نکلا تو اللہ نے وہ عزت دی جس کا تصور نہیں کیا تھا، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی تھی، تب بھی سوچتا تھا کہ فوج میں کسی کو توسیع نہیں ملنی چاہیے مگر حالات ایسے بنادیے گئے تھے۔