لاہور آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر

5 Dec, 2022 | 09:17 AM

ویب ڈیسک: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 364 ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں سموگ کے باعث بچوں اور بڑوں میں نزلے، زکام، چیسٹ انفیکیشن، بخار اور سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

لاہور کے اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، صرف میو اسپتال میں یومیہ 300 سے زائد مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

مزیدخبریں