عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے: بلاول بھٹو

5 Dec, 2022 | 08:27 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ ایک سیاسی ایجنڈا ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بقا اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ضروری ہے کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ اتحادی حکومت میں پورے ملک سے نمائندگی ہے، تمام اتحادی جماعتیں مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے خاتمے سے متعلق امریکا پر عائد الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے امریکا پر الزامات صرف سیاسی مقاصد کیلئے ہیں، عمران خان ایک نئے سیاسی فارمولے میں حصہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں