ویب ڈیسک: گہری دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے دوران سفر ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔