ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ سیالکوٹ پرسنتھ جے سوریا بھی بول پڑے

Sanath Jayasuriya On Sialkot Incident
کیپشن: Sanath Jayasuriya On Sialkot Incident
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن منیجر کے قتل پر بول پڑے ۔

سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ٹویٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے۔کہاان دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سیالکوٹ میں قائم لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیر ملکی مینیجر کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا جبکہ مقتول کی لاش کو چوک پر لاکر نذر آتش کردیا تھا۔

وقوعہ کے وقت لیدر فیکٹری میں رنگ روغن کا کام جاری تھا، سری لنکن منیجر نے صبح 10 بج کر28 منٹ پردیوارپر لگے کچھ پوسٹرز اتارے تو اس دوران فیکٹری منیجر اور ملازمین میں معمولی تنازع ہوا۔ فیکٹری منیجر نے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی لیکن کچھ ملازمین نے بعد میں دیگر افراد کو اشتعال دلایا جس پر بعض ملازمین نے منیجر کو مارنے کے بعد آگ لگادی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer