ہربنس پورہ؛ بااثر افراد کا نوجوان پر بدترین تشدد، ویڈیوز سامنے آگئیں

5 Dec, 2021 | 10:13 PM

M .SAJID .KHAN

(اسرار خان)ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں بااثر افراد کا شہری پر تشدد ,سٹی 42نے واقعہ کی موبائل ویڈیوز حاصل کر لیں ۔

 موبائل ویڈیوز میں مقامی بااثر افراد شہری مزمل کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیوز میں مزمل کو پہلے بند کمرے اور بعد میں گلی میں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ شہری کی جانب سے قانونی کارروائی کے لئے تاحال درخواست نہیں دی گئی۔ تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

مزیدخبریں