سلمان خان کی وجہ سے زندگی مشکل،بہنوئی نے اہم راز فاش کر دیا  

5 Dec, 2021 | 09:53 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سلمان خان کے بہنوئی اور اداکار  آیوش شرما دبنگ خان کی بہن سے شادی کے بعد  پیش آنے والی مشکلات زبان پر لے آئے۔

 بھارتی میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ   اگر میں کار خرید لوں  تو کہا جاتا ہے کہ  یہ کار ضرور سلمان خان نے دلائی ہو گی، میں کچھ بھی کروں  تو کہا جاتا ہے کہ یہ سلمان خان کی وجہ سے ہوا ہو گا۔

   سلمان خان بہنوئی آیوش شرما نے مداحوں سے جذباتی انداز میں شکوہ کرتے ہوئے  وضاحت کی  کہ ایسے ہی آوارہ گردی نہیں کرتا میرے پاس بھی پیسے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ  اب انہوں نے بھی ہر تنقید کو گلے لگانا سیکھ لیا ہے کیونکہ وہ ان تنقیدوں کو اپنی بہتری کے طور  پر لیتے ہیں۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں ایوش شرما بالی وڈ سٹار سلمان خان کی شادی سے متعلق گفتگو کر چکے ہیں دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا تھا کہ سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔


بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے کہا کہ  وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے  سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے  تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

مزیدخبریں