زخم بھرنے کے لیے اسمارٹ مرہم پٹی  تیار 

5 Dec, 2021 | 09:31 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:سنگاپور کے ریسرچرز نے ایک ایسی سمارٹ پٹی تیار کی ہے جو کہ مریضوں کا علاج موبائل ایپ کے ذریعے کرے گی،  زخموں کو دور کرنے کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی بھی ضرورت  پیش نہیں آئے گی۔
اب زخم کو بھرنے کے لیےبھی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، بنا ڈاکٹر کے پاس جائے اپنے موبائل فون کی مدد سے زخم کی مرہم پٹی کی جائے گی۔ حال ہی میں سنگاپور نے زخم پر مرہم رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ مرہم تیار کرلیا ہے۔  یہ اسمارٹ مرہم عام مرہم پٹی کی طرح زخم کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس اسمارٹ مرہم کے ساتھ سینسر منسلک ہوتا ہے جو مریض کو صحت کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔


ریسرچرزکی جانب  سے کہا گیا ہے کہ اب تک زخموں کا سمارٹ مرہم سے علاج کا تجربہ بہت مفید رہا ہے،  اسمارٹ بینڈیج ممکنہ طور پر دیگر امراض جیسے ذیابیطس کے پاؤں کے السر کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
 واضح رہے کہ اسمارٹ مرہم پٹی کا تجربہ ان مریضوں پر کیا گیا ہے جن کو رگوں کےیا  ٹانگوں کے السر جیسے امراض کا  سامنا تھا۔

مزیدخبریں