ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک عدنان نے سری لنکن منیجر کو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی کوشش کی، ملک عدنان نے جان کو خطرے میں ڈال کر مظلوم کو بچانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔
ملک عدنان سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، انہیں سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ان کی سری لنکن مینجر کو تشدد سے بچانے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔