ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری لنکن مینجر کی جان بچانے کی کوشش کرنیوالے کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان

Malik Adnan / Sailkot Incident
کیپشن: Malik Adnan / Sailkot Incident
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی طرف سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ملک عدنان نے سری لنکن منیجر کو ہجوم سے پناہ دینے اور بچانے کی کوشش کی، ملک عدنان نے جان کو خطرے میں ڈال کر مظلوم کو بچانے کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔ 

ملک عدنان سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، انہیں سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ان کی  سری لنکن مینجر کو تشدد سے بچانے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer