ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

Pregnant woman dies
کیپشن: woman died
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چونیاں تحصیل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، بروقت علاج میسر نا ہونے پر حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق چونیاں تحصیل ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بروقت ڈیلیوری اور طبی سہولیات فراہم نہ کرنے پرخاتون بچے سمیت جان کی بازی ہار گئی،خاتون کے ہاں دو بچوں کی پیدائش تھی ایک بچے کی پیدائش کے بعد ڈاکٹروں نے بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔

ورثاکا کہناتھا کہ مریضہ نے ایک بچے کو لیبر روم میں جنم دےدیادوسرے بچے کی ڈیلیوری کے لئے 8گھنٹے درد کی شدت سے تڑپتی رہی لیکن کسی نے توجہ نہ دی۔

متاثرہ خاتون کی حالت خراب ہونے پر لاہور ریفر کیا گیا، خاتون ایمبولینس میں ہی درد برداشت نہ کرتے ہوئےبچے سمیت جان کی بازی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer