اداکارہ جیکولین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں

5 Dec, 2021 | 05:24 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) رواں سال ستمبر میں جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اگست کو اسی کیس میں اداکارہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے تقریباََ 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

 اب پھر اداکارہ جیکولین فرنینڈس بڑی مشکل میں پھنس گئیں، اداکارہ   کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر لیک ہونے کے بعد نئے الزامات سامنے آگئے ،جیکولین فرنینڈس پر ’مبینہ بھتہ خور‘ سے خطیر مالیت کے تحائف وصول کرنے کا الزام بھی لگ گیا۔بھارتی میڈیا  کے مطابق جیکولین فرنینڈز نے سکیش چندر شیکھر نامی بھتہ خور سے 10کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کیے ہیں جس میں 9 لاکھ روپے مالیت کی ایک بلّی اور 52 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی شامل ہے۔

جیکولین فرنینڈس کے بھتہ خور کے ساتھ تعلق کی خبریں اکتوبر میں سامنے آئیں تھیں تاہم اداکارہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔اداکارہ  کی مبینہ بھتہ خور کے ساتھ تصاویر اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے مبینہ طور پر بھتہ خور کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا۔

 

مزیدخبریں