سعدیہ خان: گرین ٹاؤن مریم کالونی بلاک ون میں پولنگ سٹیشن کے باہرجھگڑا، ورکرز نے جوش میں ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا۔
این اے 133 ضمنی الیکشن میں ووٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، مرد خواتین اپنا حق راہداری استعمال کررہے ہیں جبکہ پارٹی کارکنان بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔ مریم کالونی بلاک ون میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی ورکرز گتھم گتھا ہوگئے، ورکرز نے جوش میں ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا۔ دونوں پارٹیوں کے ورکز ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔