(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی کی سیاہ حجاب میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نورا فتیحی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے سیاہ لباس پر سیاہ دوپٹہ سر پر لیا ہوا ہے، تصویروں کے عقب میں موجود گنبد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نورا کسی مسجد جیسے سیاحتی مقام پر موجود ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں کسی جگہ کا نام نہیں لکھا البتہ انہوں نے اس مقام کو خوبصورت ترین قرار دیا.
دوسری جانب نورا کو یوں دیکھ کر مداح ناصرف خوش دکھائی دیے بلکہ حیرانی کا بھی اظہار کیا۔ کسی نے نورا کی آنکھوں کی تعریف کی تو کسی نے محض ایموجی سے اظہارِ خیال کیا۔
کچھ صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ اداکارہ نے عبایہ پہنا ہوا ہے تاہم تصاویر میں واضح نہیں کہ آیا یہ لباس ہے یا واقعی انہوں نے برقعہ پہنا ہوا ہے۔
واضح رہےکہ نورا فتحی مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ ہےاس کا شمار ٹاپ ڈانسرز میں ہوتا ہے، نورا فتحی نے بالی وڈ میں فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا اور تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی، اداکارہ نے بگ باس 9 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور 84 دن تک وہاں رہی۔