این اے 133 کا انتخابی معرکہ( ن) لیگ جیتے گی، عطااللہ تارڑ کا دعویٰ

5 Dec, 2021 | 01:34 PM

(عمر اسلم) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطاءاللہ تارڑ کا مختلف پولنگ کیمپوں کا دورہ، کہتے ہیں کہ (ن) لیگ کے پولنگ کیمپوں پر پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی رش لگا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، جبکہ مہنگائی کے ستائے عوام ووٹ کی طاقت کے ذریعے آج ظالم حکمرانوں کیخلاف ایک واضح پیغام دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ این اے ایک سوتینتیس کے الیکشن میں کوئی اور سیاسی جماعت دور دور تک مسلم لیگ ن کے مقابلے میں نہیں، ہمارے پولنگ ایجنٹس ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، ہم پُرعزم بھی ہیں اورپُراُمید بھی، انشاءاللہ آج این اے 133 میں شیر دھاڑے گا۔

واضح رہےکہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پولنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں۔

 این اے133کے انتخاب میں 11 امیدوارحصہ لے رہے ہیں تاہم (ن) لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، مذکورہ نشست مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں