فضائی آلودگی کی لہر برقرار، طبی ماہرین نے لاہوریوں کو اہم مشورہ دیدیا

5 Dec, 2021 | 11:24 AM

Sughra Afzal

(فاران یامین) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 297 ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔ 

ذرائع کے مطابق انارکلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 474، کوٹ لکھپت میں 452، گلبرگ مراتب علی روڈ 448، مال روڈ422، ماڈل ٹاؤن 409 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں 358 ریکارڈ کی گئی، فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر وبائی بیماریاں پھوٹنے لگیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیدیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور شہر کا موسم سرد اور خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم مطلع جزوی آبر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کی حالیہ شرح ناقابل برداشت ہے، آلودگی سے بھری فضا کے باعث سانس، گلا ، نزلہ زکام اور آنکھوں میں جلن کی شکایات عام ہیں،  سموگ کینسر جیسے موذی مرض میں بھی مبتلا کر سکتی ہے،فضائی آلودگی سے محفوظ رہنے کیلئےشہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور موٹر سائیکل سوار خصوصی طور پر ہیلمٹ لازمی پہنیں ۔

مزیدخبریں