اسلم گل کی داتا دربار پر حاضری ، الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دُعا کی

5 Dec, 2021 | 10:44 AM

Sughra Afzal

(حسنین ساجد) این اے 133 میں ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل نے داتا دربار پر حاضری دی اور الیکشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔

این اے 133 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، 4 لاکھ 40 ہزار 485 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں۔

 این اے133کے انتخاب میں 11 امیدوارحصہ لے رہے ہیں تاہم ن لیگ کی شائستہ پرویز ملک اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

چودھری محمد اسلم گل نے انتخابی سرگرمیاں شروع کرنے سے پہلے داتا دربار پر حاضری دی، شکرانے کے نوافل ادا کیے اور کامیابی کیلئے دعا کی، اسلم گل نے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نیاز دینے کی منت بھی مانگی۔

۔۔

مزیدخبریں