سٹی 42: لاہور میں کورونا منہ زور،مزید5افراد موت کی وادی میں چلے گئے،سابق ساؤتھ ایشین چیمپئن ویٹ لفٹرخواجہ سمیع بھی جان سے گئے، 201 نئے کیس رپورٹ۔
تفصیلات کے مطابق 131کورونا مریض آئی سی یو میں داخل، 24 مریض اکھڑتی سانسوں کے ساتھ وینٹی لیٹرپرپہنچ گئے، ایکسپوسینٹر میں ہنگامی اقدامات،کوروناہسپتال دوبارہ فعال،شہری سے اپیل کی جاتی ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،سماجی فاصلہ اپنائیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پھر خبردار کردیا کہا کہ اب تک پنجاب میں 19 ہزار 941مثبت کیس آچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے540 مثبت کیس سامنے آئے، 22 اموات ہو ئیں،اب تک پنجاب میں 20 لاکھ 60ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ کورونا کی دوسری لہر میں وفاق اور صوبے کی رپورٹ میں تضاد پایا جارہا ہے،وفاق نےساڑھ چھ فیصد کیسز کا بتایا،صوبہ ایک دن میں ساڑھے تین فیصد کی رپورٹ اٹھا لایا،کس کی بات مانیں،طبی ماہرین بھی چکراگئے،ایک اندازے کے مطابق شہر میں کورونا کے60ہزار کیسز ریکارڈ ہوچکے ہیں۔