ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، فوڈ پوائنٹس سیل کرد یئے

5 Dec, 2020 | 10:39 PM

Raja Sheroz Azhar

(راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے فیلڈ میں موجود رہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیاگیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ایس اوپیزپر عملدرآمدکیلئےاسسٹنٹ کمشنرزکی کارروائیاں جاری رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمدنے کارروائی کرتے ہوئے 4 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے تحصیل کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ بندو خان، کراچی نصیب بریانی، بابو فش پوائنٹ اور فضل دین فارمیسی کو سیل کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کاکہناتھاکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوروناکی دوسری لہر میں اب تک پنجاب میں 19 ہزار 941مثبت کیس آچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے540 مثبت کیس سامنے آئے، 22 اموات ہو ئیں،اب تک پنجاب میں 20 لاکھ 60ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں