(قذافی بٹ ) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی سیاستدان کے بعد مارشل آرٹسٹ بھی بن گئیں ،سپیشل بچوں کی تقریب میں فردوس عاشق اعوان کا جوڈو کراٹے کا مظاہرہ ، کہتی ہیں ٹائلیں نہیں توڑیں بلکہ پی ڈی ایم کے منہ پر مکاُ مارا ہے ، معاون خصوصی نے مریم نواز کی ضمانت مسترد ہونے کا بھی دعوی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اب سیاست کے بعد کھیل کے میدان میں بھی اپنا سکہ جمانے کی کوشش کی ہے ۔ پی سی ہوٹل میں سپیشل بچوں کی تقریب میں معاون خصوصی مارشل آرٹسٹ بن گئیں ، خصوصی بچوں کو جوڈو کراٹے کرتے دیکھ کر معاون خصوصی کو بھی جوش آگیا اور انہوں نے اپنی سیاسی حریف پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک ہی مکے میں آٹھ ٹائلوں کو توڑ ڈالا ۔
This women is love @Dr_FirdousPTI #PowerGirl #FirdousAshiqAwan https://t.co/HYfswXwQnM
— Shaireen Aslam (@chyneen) December 5, 2020
معاون خصوصی کا کہنا ہے انہوں نے یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔ وہ روز عمران خان کی حکومت کو مکے مارتے ہیں۔ پی ڈی ایم کو بھی ایسے ہی کرچی کرچی کریں گے ۔معاون خصوصی نے مریم نواز کی ضمانت مسترد ہونے کا بھی دعوی کردیا ۔ کہتی ہیں کہ حکومت کہیں نہیں جارہی لیکن مریم نواز ضمانت پر ہیں وہ جیل ضرور جارہی ہیں۔