(سٹی 42) حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے 40 ہزاروالے انعامی بانڈز کے بعد 25 ہزار کے انعامی بانڈز ختم کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں 25 ہزار کے انعامی بانڈ کو پرائم بانڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطا بق 25ہزار کے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔ 25 ہزار کے بعد 15 ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن ہوگی۔ انعامی بانڈ فروخت کرتے وقت سٹیٹ بینک کو بھی لازمی آگاہ کرنا ہوگا۔25 ہزار کے انعامی بانڈز کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط بھی رکھ دی گئی ہے ۔دیگر انعامی بانڈز کی رقم بھی اب کیش نہیں ملے گی، ایک مرتبہ قرعہ اندازی میں نکلنے والا انعامی بانڈ بھی سٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا، انعامی رقم حاصل کرنے کیلئے بھی قومی شناختی کارڈ نمبر اور اسٹیٹ بینک فارم پر کرنا ہوگا۔