(علی عباس ) کوروناکے مثبت کیسزمیں وفاق اورپنجاب کےاعدادوشمارمیں نیاتضاد.لاہورمیں ایک ہی دن میں کرونا کے مثبت کیسز 3.50فیصدکا اضافہ؟ وفاق کےاعدادوشمارٹھیک یا پنجاب حکومت کے؟ماہرین نے بھی سر پکڑ لیے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے لاہور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ۔ پنجاب کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق لاہور شہر پنجاب میں کرونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کیساتھ پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔لیکن وفاق اورپنجاب کے اعدادوشمارمیں نیا تضاد سامنے آیا ہے۔ وفاق اور پنجاب کے اعدادوشمار کو دیکھیں تو لاہورمیں ایک ہی دن میں کرونا کے مثبت کیسزمیں 3.50فیصدکا اضافہ ہوا ہے جس سے شہری بھی پریشان ہیں۔
دوسری طرف اب وفاق کےاعدادوشمارٹھیک یا پھر پنجاب حکومت کے؟اس پر ماہرین نے بھی سر پکڑ لیےہیں ۔این سی وفاق کے مطابق لاہور میں آج مثبت کیسز کی شرح 6.50فیصدتھی۔جںکہ پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں کوروناکےمثبت کیسز کی شرح10فیصدہونےکادعویٰ کیا ہے جس ظاہر ہوتا ہے کہ لاہور شہر کرونا کے مثبت کیسز میں ایک ہی روز تین اعشاریہ پانچ فیصداضافہ ہوا ہے ۔جس کے بعد لاہور ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی شرح میں چوتھے نمبر پر آچکا ہے۔