ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سےپی آئی اےکا نام خارج

ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سےپی آئی اےکا نام خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) یورپی کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر محدود اور ممنوعہ ایئرلائنز کی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کا نام خارج کردیا جس کو پی آئی اے ترجمان نے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی کمیشن کی جانب سے پاکستانی جہازوں کی آمد پر پابندی کے بعد اب ویب سائٹ سے پی آئی اے کا نام خارج کردیا گیا۔یورپی کمیشن فار موبیلیٹی اینڈ ٹرانسپورٹ کی ویب سائٹ پر مختلف ممالک کی محدود اور ممنوعہ قرار دی جانے والی ایئرلائنز کے نام شامل ہیں مگر پی آئی اے کا نام شامل نہیں ہے۔

 پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فہرست سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا نام نکلنا مثبت اشارہ ہے، ہمیں امید ہے کہ لائسنس کا معاملہ بھی جلد ہوگا جس کے بعد قومی ایئرلائن کا پورپی ممالک اور برطانیہ میں آپریشن مکمل طور پر بحال ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی آئی اے کی کوشش ہے کہ یورپی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں کو جلد بہترین سہولیات فراہم کی جائیں‘۔ اس ضمن میں پروازوں کی سلامتی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے اقدامات پراعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer