(سعید احمد سعید) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخا قان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب استعمال ہوا اب اینٹی کرپشن میدان میں آگیا ہے، پولیس سرکاری ملازم ہے عمران خان کے ذاتی ملازم نہیں ہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے، تمام لوگ نوکری کریں ، جھوٹے مقدمے نہ بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا، حکومت کے وہی ہتھکنڈے ہیں جو ماضی میں رہے ہیں، جو ملتان میں ہوا وہ پورے پاکستان نے دیکھا،لاہور میں بھی وہی باتیں ہیں، ورکرز کو ہراساں کیا جاتا ہے، گرفتاری کی دھمکی دی جاتی ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، پی ڈی ایم کی تحریک آئین کی بحالی کی تحریک ہے، پی ڈی ایم کا ایک ہی نکتہ ہے کہ۔ملک آئین کے مطابق چلے، پولیس سے کہتا ہوں کہ وہ بزدار کے نہیں پاکستان کے ملازم ہیں، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سے گزارش ہے کہ فرسودہ ہتھکنڈوں میں ملوث نہ ہوں، پولیس اگر سیاست میں ملوث ہوں گے تو کل جواب دینا ہوگا۔