(سٹی 42) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی عروسی جوڑے میں سجی دلکش تصاویر نے دھوم مچا دی ، لوگوں کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کو بے حد پسند کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نےانسٹاگرام پر اپنا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جسے انکے مداحوں نے خوب پسند کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی عائزہ خان کی عروسی لباس میں تصویروں نے مداحوں کے دل موہ لئے تھے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر میں سلور رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے جس کے اوپر سلور، گلابی اور نیلے رنگ کا کام ہوا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام کو سرجیکل ماسک کے بجائے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں اپنے لباس سے میچنگ ماسک پہن رکھا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’میرے مہرباں‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ اب تمام کپڑوں کے ساتھ میچنگ فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔ایک اور پوسٹ میں عائزہ خان نے عوام کو پیغام دیا کہ این 95 اور سرجیکل ماسک نہ خریدیں بلکہ کپڑے سے بنائے گئے ماسکس کا استعمال کریں۔