لاہور ائیرپورٹ پر دھند کا راج، پروازیں تاخیر کا شکار

5 Dec, 2020 | 06:31 PM

Raja Sheroz Azhar

(سعید احمد سعید ) لاہور ائیر پورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ کے باعث ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر رہا، لاہور ائیر پورٹ کے اطراف میں دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر تک رہ گئی.
 
تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416، مسقط سے آنے ولای پرواز ڈبلیو وائے 341، مسقط جابے والی ڈبلیو وائے 342، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306، کراچی جانے والی ہرواز پی کے 307 کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 کو منسوخ کردیا گیا، دوسری طرف متعدد پتوازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 چار گھنٹے تاکیر کا شکار رہی، لندن جانے والی برٹش ائیر کی پرواز پی اے 258 ایک گھنٹہ دس منٹ، لندن سے آنے ولی پرواز بی اے 259 دو گھنٹے پندرہ منٹ اور استنبول سے آنے والی پرواز ٹی کے 714 چار گھنٹے تاکخیر کا شکار۔شارجہ سے آنے والی پرواز پی اے 413 ایک گھنٹہ بیس منٹ تاخیر کا شکار رہی،

مزیدخبریں